نواز شریف کو پتا ہونا چاہیے کہ ڈالر 180 سے 280 پر آپ کے بھائی نے پہنچایا: مزمل اسلم

نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ڈالر کو 104 روپے پر روکنے کا دعویٰ کرنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ اسے 180 سے 280 پر آپ کے بھائی نے پہنچایا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اگست ستمبر میں بجلی کے بل کم کرنے والے مئی، جون، جولائی کی گرمی میں کہاں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے نواز شریف کی بریفنگ پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی۔

انھوں نے کہا بجلی کا یونٹ 60 سے 70 روپے پر آپ کے پچھلے دوسال میں گیا، اور آپ کے بھائی اور بیٹی حکمران ہیں یہ آپ کا ہی دور ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں