نواز شریف کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج

لندن: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا تو دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے ورکرز بھی سامنے آگئے۔

(ن) لیگ ورکرز نواز شریف کے استقبال جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلئے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے ہیں۔صورتحال بگڑنے سے قبل میٹروپولیٹن پولیس کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ نواز شریف کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہے جو 6 بج کر 50 منٹ پر ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے گی۔

سابق وزیر اعظم طویل عرصے بعد وطن واپسی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ (ن) لیگی صدر کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کیلئےروانہ ہوئی، وہ جاتی عمرہ رائیونڈ سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچے۔

ان کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ لندن میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ 29 اکتوبر کو وہ لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے جہاں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں