پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ نور بخاری نے بیرونِ ملک چھٹیاں منانے، سیر و سیاحت کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کرنے والے ساتھی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
انہوں نے انسٹا اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر محرم الحرام کے دوران سیر و سیاحت میں مصروف ساتھی فنکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیوں کے مزے لے رہا ہے تو کوئی پارٹی کر رہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومینِ کربلا کا دکھ منا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سادہ سی بات ہے، یہ واضح کرتا ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسینؓ کے۔
نور بخاری نے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تمام افراد سے 9 اور 10 محرم الحرام کا احترام کرنے کی درخواست کی۔