نوشہرہ:موٹروے پرفائرنگ، سینئر سول جج محمد حیات خان مردان اور بہنوئی قتل

نوشہرہ (نامہ نگار)نوشہرہ میں رشکئی کے قریب موٹروے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سینئر سول جج محمد حیات خان مردان اور ان کے بہنوئی کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید خان کے مطابق واقعہ نوشہرہ میں رشکئی کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر وے پر نامعلوم کار سوار ملزمان نے سینئر سول جج ایڈمن محمد حیات خان اور ان کے بہنوئی وکیل خالد خان پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کی زمین کے تنازع پر پرانی دشمنی چل رہی ہے۔پولیس نے اندراج مقدمہ کیلئےشواہد اکٹھا کرنے شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں