ایئر کینیڈا کے طیارے کی نووا سکوشیا میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں طیارے میں سوار مسافروں کو دکھایا گیا جب وہ ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے سے پھسل گیا اور اس کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
ایئر کینیڈا کے ترجمان پیٹر فٹزپیٹرک نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کی رات جب فلائٹ ہیلی فیکس پہنچی تو “لینڈنگ گیئر کا مشتبہ مسئلہ” تھا۔انہوں نے کہا کہ عملے اور 73 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ نووا سکوشیا رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے میڈیا کو بتایا کہ معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔