نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے، ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نیے وزیر خارجہ ہوں گے جبکہ جان ہیلے وزیر دفاع مقرر کیے گئے ہیں۔پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا ہے، یوویٹ کُوپر وزیرِ داخلہ ہوں گی، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے، ایڈ ملی بینڈ کو وزارتِ توانائی سونپی گئی ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days