نیتن یاہو اٹلی آئے تو گرفتار کر لیں گے: اطالوی وزیر دفاع

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اٹلی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ملک آمد پر گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ اٹلی کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنا پڑے گا اگر وہ ملک میں آتے ہیں۔

کروسیٹو نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں کہا کہ اگرچہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ غلط ہے لیکن اگر نتین یاہو یہاں آتے ہیں تو بین الاقوامی قانون کے تحت انہیں گرفتار کریں گے۔

یاد رہے کہ آج عالمی فوجداری عدالت نے غزہ جنگ سے متعلق جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم، سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے مئی میں وارنٹ گرفتاری کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کو غزہ میں بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا باعث بننے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مجرمانہ ذمہ داری پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں۔

وارنٹ گرفتاری پر ردعمل میں وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نیتن یاہو اور وزیر دفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرنے کیلیے پراسیکیوٹر کی جلدی اور اس فیصلے کا باعث بننے والی پریشان کن عمل کی غلطیوں سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں