نیتن یاہو کی غزہ میں پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا بچوں کیلئے عارضی اسپتال کے قیام کی مخالفت

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے عارضی اسپتال کے قیام کی مخالفت کی ہے۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے ممالک تلاش کئے جائیں جو غزہ کی پٹی کے بیمار بچوں کا علاج کرنے کےلیے آمادہ ہوں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم آفس نے اسرائیلی وزیر دفاع کو نتن یاہو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی وزیراعظم آفس کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی مخالفت کے بعد غزہ کے بچوں کےلیے عارضی اسپتال قائم نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کے بیمار بچوں کیلئے عارضی اسپتال کا منصوبہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بدھ کو پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں