نیشنز کپ میں پاکستان کی جاپان کو تین دو سے شکست

لاہور: ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا جانے والا اعصاب شکن میچ پاکستان نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے 8ویں منٹ میں پہلا گول غضنفر علی نے کیا جس کو اگلے ہی منٹ میں جاپان کی جانب سے کازوماسا نے گول سکور کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔جاپان کے کوجی نے 11ویں منٹ میں گول کرکے جاپان کو 1ـ2 سے برتری دلادی۔ پاکستان کے رانا وحید اشرف نے 34ویں منٹ میں گول کرکے میچ 2ـ2 سے برابر کردیا ۔ چوتھے کوارٹر کے 52ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔ مین آف دی میچ رانا وحید اشرف قرار پائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کی قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اگلے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان اپنا پول کا تیسرا اور آخری میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں