نیشنل اسنوکر: دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب سے شاندار شکست

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے فائنل فور میں پہنچ گئے۔ نمبر چھ سیڈ سہیل شہزاد اور نمبر نو سیڈ عبدالستار بھی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ایونٹ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ کوارٹر فائنل میں رانا عرفان نے اویس منیر کو 5-4، اسجد اقبال نے احسن رمضان کو 5-0، محمد آصف نے محمد سجاد کو 5-2، اور مبشر رضا نے حسنین اختر کو 5-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ان میچز میں اویس منیر (109 اور 101)، محمد آصف (106)، محمد سجاد (121)، اور مبشر رضا (101) نے شاندار سنچری بریک کھیلیں۔سیمی فائنل منگل کو کھیلے جائیں گے، جہاں رانا عرفان (پنجاب) اور اسجد اقبال (نیشنل بینک) کا مقابلہ ہوگا جبکہ محمد آصف (نیشنل بینک) مبشر رضا (پنجاب) سے مقابلہ کریں گے۔