نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حیدرآباد کی سپر اوور میں کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کے دوسرے دن گروپ بی کے دو میچز کا فیصلہ ہوا۔فاٹا ریجن اور حیدرآباد ریجن نے اپنے میچز جیت لیے. قذافی سٹیڈیم میں حیدرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے مابین سنسنی خیز میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔حیدرآباد کے دانیال حسین راجپوت نے 17 گیندوں کی مدد سے پانچ چھکوں اور اور دو چوکوں سے مزین ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں ڈیرہ مراد جمالی کے اوپننگ بیٹر ناصر خان کی نصف سنچری،ڈیرہ مراد جمالی کے محمد خان نے 17 گیندوں پر 30 جبکہ محمد شاہد نے 18 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز سکور کیے۔ سپر اوور میں ڈیرہ مراد جمالی نے پانچ رنز کا ہدف دیا جو کہ حیدرآباد نے پانچ گیندوں پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن نے راولپنڈی ریجن کو 41 رنز سے شکست دی۔

فاٹا نے 18 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد خوشدل شاہ کے دھواں دھار 94 رنز کی مدد سے 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔ راولپنڈی کی جانب سے جہانداد خان کی تین جبکہ مبصر خان کی دو وکٹیں ۔جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 18 اوورز میں 127 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ فاٹا کی جانب سے فاسٹ بائولر آفاق آفریدی کی شاندار کارکردگی جنہوں نے چار اوورز میں 24 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔