نیشنل گیمز:9 سالہ کائنات ابراہیم بنی سپر اسٹار، پاکستان آرمی 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز جیت کر سب سے آگے قرار پا لیا جبکہ واپڈا نے 14 اور پاکستان نیوی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سندھ کی 9 سالہ دوڑاکا کائنات ابراہیم شامل ہیں، جنہوں نے 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر کم عمر ایتھلیٹ کا منفرد اعزاز پایا۔

گیمز کے مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں؛ سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر جبکہ فائنل 12 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

“ایتھلیٹکس کے ایونٹس میں”
واپڈا کے سمیع اللہ نے 100 میٹر کی دوڑ 10.30 سیکنڈز میں جیت کر مردوں کے ٹاپ سپرنٹر بنے، جبکہ عثمان علی اور راشد ریاض نے سلور و برانز میڈلز جیتے۔

خواتین 100 میٹر میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے 11.40 سیکنڈز میں گولڈ، خولہ عمر خان نے سلور، اور آرمی کی تمین خان نے برانز میڈل حاصل کیا۔

مردوں کی جیولن تھرو میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 81.81 میٹر نیزہ پھینک کر گولڈ جیتا، سلور اور برانز میڈل یاسر سلطان اور محمد ابرار کے حصے آئے۔

مردوں کی 5 ہزار میٹر ریس میں آرمی کے محمد اختر نے 14:36.41 پر گولڈ، واپڈا کے عامر سہیل نے سلور، اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز جیتا۔

خواتین ہائی جمپ میں واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کے ساتھ گولڈ، ایچ ای سی کی امتل رحمان نے سلور، اور آرمی کی عروج ایوب نے برانز میڈل جیتا۔

مردوں کی لانگ جمپ میں پاکستان نیوی کے انصر عباس نے 7.68 میٹر کے ساتھ گولڈ، واپڈا کے فراز خان نے سلور، اور آرمی کے رضوان الدین نے برانز جیتا۔

مردوں کی شاٹ پٹ میں آرمی کے جمشید علی نے 16.95 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ نوشیروان (سلور) اور ایچ ای سی کے کاشف (برانز) رہے۔

خواتین شاٹ پٹ میں آرمی کی نبیلہ کوثر نے 12.48 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، خدیجہ ماہوین (سلور) اور پنجاب کی میمونہ (برانز) رہی۔

خواتین 10 ہزار میٹر ریس میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے 44:21.40 پر گولڈ جیتا، نیوی کی ممتاز نعمت نے سلور، اور سندھ کی 9 سالہ کائنات ابراہیم نے برانز جیتا۔

خواتین پول والٹ میں آرمی کی نوریں حسین نے 2.90 میٹر کے ساتھ گولڈ، واپڈا کی عمارہ شاہین نے سلور، اور آرمی کی عظمیٰ شاہین نے برانز میڈل جیتا۔

مردوں کے 3000 میٹر اسٹپل چیس میں آرمی کے طلحہ سلیم نے 9:11.40 پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔