نین تارا کو دستاویزی فلم کے حوالے سے مزید قانونی مشکلات کا سامنا

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا کو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کے حوالے سے مزید قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ چندر مکھی کے بنانے والوں نے نین تارا کے خلاف انکی شادی کی ڈاکومینٹری میں کلپس کی بنا اجازت استعمال پر مقدمہ کردیا اور پانچ کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی اسٹار کو اس قانونی تنازع کا سامنا اس لیے کرنا پڑا ہے کیوں کہ انکی شادی کی ڈاکومینٹری، نین تارا: بیونڈ دی فیری ٹیل نیٹ فلیکس پر اسٹریمنگ ہوئی تھی۔

گزشتہ برس انھیں تامل فلموں کے سپر اسٹار دھنوش کی جانب سے بھی اس ڈاکیومینٹری کے حوالے سے قانونی نوٹس ملا تھا۔ اب ڈاکیومینٹری بنانے والوں نے بھی قانونی ایکشن لیا ہے اور 2005 کی بلاک بسٹر ڈاکیومینٹری سے فوٹیج کے غیر مجاز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکیومینٹری بنانے والوں نے نین تارا اور نیٹ فلکس دونوں کو قانونی نوٹس دیا ہے۔

جس مطابق چندر مکھی کے ایک کلپ کو شادی کی دستاویزی فلم میں پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق انھوں نے نین تارا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے 5 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک نین تارا نے ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں