نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے میں ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔کیوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یوگینڈا کے ٹاپ اسکورر کینیت ویسوا 11 رنز بنا کر رہے ، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں