دبئی: ویمنز کرکٹ کو نیا ٹی20چیمپئن مل گیا۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلی بار ٹی 20ورلڈکپ جیت لیا۔جنوبی افریقی ٹیم لگاتار دوسرے فائنل میں بھی ناکام رہی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ 159 رنز کے تعاقب میں 126 رنز تک محدود رہی۔ افریقی کپتان لوراوو لوارٹ 33رنز بنا سکیں جب کہ امیلیاکر اور روز میری میئر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹوں پر 158رنز بنائے۔ امیلیا 43، بروک 38 اور سوزی بیٹس 32رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ملاباکی2، ڈی کلرک، ٹرائیون اور کھاکا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔