افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھارت میں کرے گا۔ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع ہے جب افغانستان اور نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ ٹیم 5 ستمبر کو گریٹر نوئیڈا پہنچے گی۔ خیال رہے کہ یہ افغانستان کرکٹ ٹیم کا 10واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days