نیویارک (سٹاف رپورٹس)ہارورڈ یونیورسٹی کی محقق ڈاکٹر ماہ نور نواب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر و لیکچرار ڈاکٹر دامینہ خیرا نے قونصل جنرل پاکستان نیویارک عامر احمد اتوزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے تہذیبی ورثے، ثقافت اور تاریخ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں اجاگر کرنے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل نے دونوں اسکالرز کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کو امریکا کی معروف تعلیمی اداروں میں نمایاں کرنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ ملاقات میں تعلیمی اور ثقافتی روابط کے مزید فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

