نیویارک: مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ کی رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا مستعفی

نیویارک (ایجنسیاں) نیویارک شہر کے منتخب مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کے استعفیٰ کی وجہ ایک عشرے پرانی یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آنا بتایا گیا ہے۔

کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ سن 2002 اور 2012 کے دوران کی گئی اُن کی پوسٹ پر وہ افسردہ ہیں، جسے اینٹی ڈیفیے میشن لیگ نے شیئر کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ اُن کی موجودہ شناخت اور موقف کی ترجمان نہیں ہے، کیونکہ وہ ایک یہودی بچوں کی ماں کے طور پر خود کو اس سے الگ محسوس کرتی ہیں۔

کوسٹا کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا، تاہم اُن کا استعفیٰ مئیر ظہران ممدنی نے قبول کر لیا ہے، جو یکم جنوری سے عہدہ سنبھالیں گے۔