نیویارک (ایجنسیاں)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیویارک کے معروف مقام ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا۔یہ پانچواں موقع ہے جب ٹائمز اسکوائر پر ایک روزہ باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ شب نیون لائٹس اور بڑے اشتہاری اسکرینز کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے نمازِ تراویح ادا کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
منتظمین کے مطابق تقریب کے دوران روزہ افطار کرنے کے لیے تقریباً 2 ہزار مسلمانوں اور ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا، جبکہ شرکاء نے رمضان کی روح اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا۔

