نیو برانزوک میں لبرل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ، پہلی مرتبہ خاتون پریمئر بنے گی !!!

(نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے صوبہ نیو برانزوک میں چھ سال اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے بعد سوزن ہالٹ کی قیادت میں لبرل پارٹی نے برسراقتدار پروگریسو کنزرویٹوز کو شکست دے دی ہے ۔ یوں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پریمئر بنے گی ۔یاد رہے کہ یہ نیوبرانزوک میں 61ویں صوبائی انتخابات تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق پریمئر ، کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بلین ہگز اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں ۔ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو 31، پروگریسو کنزرویٹوز کو 16جبکہ گرین پارٹی کو صرف 2سیٹیں مل سکی ہیں ۔یوں لبرل لیڈر سوزن ہالٹ نئی پریمئر بنیں گی –

یاد رہے کہ 2018کے بعد لبرل پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ صوبہ میں حکومت بنائے گی۔ اب سوال یہ ہے کہ برانزوک میں صوبائی لبرل پارٹی کی اس کامیابی سے کیا وفاق میں بھی لبرلز کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں کچھ مدد ملے گی ؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں