(جہانگیر لودھی سے)نیو یارک ٹائم اسکوئیر مین ہیٹن میں 5 ، اگست یوم استحصال کشمیر پر پاکستانی امریکن اور کشمیری کیمونٹی کا انڈین حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔بارش ، آندھی اور انتہائی خراب موسم کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیو یارک ٹائم اسکوئیر مین ہئٹن میں آزاد جموں و کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، شدید خراب موسم اور تیز بارش میں مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں انڈین مخالف پلے کارڈ کے ساتھ مودی انڈین حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ، مظاہرے میں شریک افراد کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ یو این سے مطالبہ تھا ، کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین حکومت کی طرف کا کشمیریوں پر برسوں سے جاری ظلم و بربریت اور استحصال کا نوٹس لے اور یو این کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردیت کا درینہ مطالبے پر فوری عمل کروائے اور مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی طرف 5 اگست 2019 میں غیر قانونی حکم نامے کے ذریعے کشمیریوں کا استحصال کیا گیا جسے ختم کیا جائے ۔