نیو یارک :انجمن غوثیہ انٹرنیشنل بروکلین کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی کا جلوس

نیو یارک بروکلین منی پاکستان ، قائد اعظم کے نام سے منسوب جناح ایونیو بھی کہا جاتا ہے ، انجمن غوثیہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کا سالانہ جلوس نکالا گیا ۔
جلوس میں بڑی تعداد میں پاکستانی امریکین اور دیگر مسلم کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جلوس میں تمام راستے درود و سلام ، جشن عید مبارک ، نعرہ تکبیر کے نعروں سے جناح ایونیو گونجتا رہا ۔
یاو رہے بروکلین جناح ایونیو کونی آئیلنڈ جیسے منی پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پاکستانیوں کی اکثریت اس علاقے میں آباد ہے ۔ جناح ایونیو کے دونوں اطراف پاکستانی گروسری ، جیولری ، کپڑوں اور پاکستانی مصنوعات کے دوکانیں ہیں ۔ اس شاہراہ پر بڑی مکی جامع مسجد جہاں نیو یارک سٹی کی طرف سے پانچ وقت لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی خصوصی اجازت ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں