نیو یارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف خطاب اور مصروفیات .نیو یارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اپنے وفاقی وزار کے مختصر وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے نیو یارک پہنچیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف ، جمعہ 27 سبتمبر کی صبح دس بجے جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے ، وزیر اعظم کا خطاب اس روز کے سیشن میں دوسرے نمبر پر ہو گا .نیو یارک میں وزیر اعظم امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے غیر ملکی حکومتی سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کرینگے .
نیو یارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کرنے کے لئے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی کمرشل فلائیٹ کے ڈریعے نیو یارک پہنچیں گے ۔نیو یارک میں وزیر اعظم سائیڈ لائین میٹنگ کے علاوہ چند غیر ملکی سربرہان مملکت جن میں بنگلہ دیش جی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس سے ملاقات بھی کرنیگے ۔ بنگلہ دیش کے ڈاکٹر یونس سے ملاقات کو بھارت سمیت عالمی سطح پر بہت اہمیت دی جا رہی ہے ۔وزیر اعظم کی نیو یارک میں IMF اور ورلڈ بینک کے اہم عہداروں کے وفد سے بھی اہم ملاقات طے ہے جس میں پاکستان کے لئے معاشی پیکیج کی منظوری پر اہم پیش رفت ممکن ہے ۔اگر IMF کے بورڈ سے معاشی پیکیج کی منظوری ہو گئی تو وزیر اعظم اس دورے کی بس یہی ایک کامیابی سمیٹ کر واپس ہونگے ۔ اسی تناظر میں پاکستانی امریکن بنیکاروں کے گروپ سے بھی ملاقات کرنگے ۔
وزیراعظم کے نیو یارک دورے میں کیمونٹی عشائیہ کی خبریں بھی گردش میں ہیں ۔دوسری طرف بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی نیو یارک آمد متوقع ہے ، مگر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نہیں کرینگے ۔نیو یارک میں شہباز شریف اور مودی کی ملاقات کا بھی کوئی امکان یا ایجنڈے میں شامل نہیں ہے ۔نیو یارک میں کشمیر ی کمیونٹی اقوام متحدہ کے سامنے مودی کے خلاف مظاہر ہ جبکہ پی ٹی آئی امریکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ۔وزیراعظم اور حکومتی وفد کے علاوہ مخلوط حکومت میں پیپلرز پارٹی کی طرف سے کسی فرد کی نمائندگی اس دورے میں متوقع نہیں ہے ۔وزیر اعظم نیو یارک میں چونکہ خصوصی طور اقوام متحدہ کے دورے پر آئیں گے اس لئے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے ۔