نیو یارک مین ہیٹن مڈ ٹاؤن میں پاکستان کی آزادی کا جشن سالانہ پیریڈ کاانعقاد

نیو یارک:نیو یارک مین ہیٹن مڈ ٹاؤن میں پاکستان کی آزادی کا جشن سالانہ پیریڈ کا انعقادکیاگیا ۔پاکستانی امریکین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے وطن عزیز کے پرچم بلند کیے ۔نیو یارک مین ہیٹن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔نیو یارک کےمئیر ارک ایڈم نے خصوصی شرکت کی۔

نیو یارک پولیس کے دستے نے بنیڈ کی دھن کے ساتھ مارچ کیا اور سلامی دی ۔نیو یارک مین ہیٹن میں گزشتہ چالیس سال سے پاکستانی امریکین وطن عزیر پاکستان کے آذادی کا جشن پریڈ شاندار طریقے سے مناتے ہیں ، اس سال بھی پریڈ میں پاکستانی پرچموں سے سجائے فلوٹ قومی ترانے اور دھنیں ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے امریکیوں کی توجہ کا مرکز رہے ۔پریڈ میں نیو یارک پولیس کے باوردی دستے نے بینڈ مارچ کیا ، پاکستانی امریکن NYPD نیو یارک پولیس آفیسرز کا مارچ اور سلامی ۔نیو یارک میں جشن آذادی پریڈ میں نیو یارک میئر ارک آدم سیمت سرکاری ، سیاسی افراد نے بھی خصوصی شرکت کر کے پاکستانی امریکین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔پریڈ کے اختتام پر میوزک شو میں ملی نغمے ، پاکستان کے پرچم بلند کرتے وطن عزیز سے محبت کا اظہار پاکستان زندہ باد کے نعروں سے مین ہیٹن گونجتا رہا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں