مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف ان دنوں امریکہ کے نجی دورے پر ہیں ۔چار روزہ نجی دورے کو مصروفیت کی وجہ سے چند دنوں مزید قیام کیلئےتوسیع دے دی ہے ۔ واشنگٹن کے بعد اب نواز شریف نیو یارک میں موجود ہیں ۔
نیو یارک میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں اور مصروفیت جاری ہیں ۔میاں نواز شریف نے مسلم لیگ نیو یارک چپٹر کے اراکین سے ملاقات کی ۔نیو یارک میں اس دورے کو مکمل طور پر عام کیمونٹی اور میڈیا سے مخفی رکھا جا رہا ہے ۔بہرحال آج نواز شریف نے نیو یارک مسلم لیگ کے اراکین کے بے حد اسرار پر ملاقات کی ہے ۔
نیو یارک مسلم لیگ کے صدر احمد جان اور رانا سیعد کے علاوہ دیگر نے نواز شریف سےملاقات کی ہے. ملاقات میں ملکی حالات اور پارٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میاں نواز شریف کل نیو یارک سے لندن روانہ ہو جائیں گے ۔