نیو یارک:22 ستمبر کوPIA کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل سو سال کاہوجائیگا

نیو یارک(سپیشل رپورٹ) مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں 22 ستمبر 1924 میں تعمیر ہونے والا ، PIA کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو 22 ستمبر 2024 کو ایک سو سال مکمل ہو جائیں گے ۔پاکستان کا پرچم لہرانے والے اس تاریخی ہوٹل پر اب شائد کبھی یہ پرچم نا لہرا سکے ۔

امریکہ کے 26 ویں صدر Theodore Roosevelt کے نام پر بننے والا یہ ہوٹل تاریخی اعتبار سے اہم ہے ۔روزویلٹ ہوٹل صدرTheodore Roosevelt کا انتخابی ہیڈ کواٹر بھی رہاہے.یہاں لاتعداد فلمیں ، ڈرامے ، ٹی وی شو بنائے گئے.چاروں اطراف کی سڑکیں اس ہوٹل کے گرد موجود ہیں ۔25 ایکڑ پرمحیط دنیا کا سب سے بڑا ریلوے گرینڈ اسٹیشن اسی ہوٹل کے نیچے ہے ۔سو سال پہلے 19 منزلہ 1025 کمروں پر مشتمل تین بیس منٹ ، بشمول 18 بہترین شاپس ہونے کے باوجود سونے کی یہ عمارت لاپروائی کی بدولت کوڑے کا ڈھیربن گئی ہے ۔

PIA کی اربوں ڈالر ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی پراپرٹی گزشتہ کئی حکومتوں کی لاپرواہی کی بدولت اب صرف چند ملین ڈالرز میں بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔ 18 دسمبر 2020 کو روزویلٹ ہوٹلCOVID—19 کی وجہ سےبند کر دیا گیا تھا ۔ نیو یارک میڈ ٹاؤن مین ہٹن 45 اسٹریٹ این سٹی کے درمیان یہ ہوٹل اب نیو یارک سٹی کو 220 ملین ڈالر تین سال کے لئے کرائے پر دے دی گئی ہے ۔

اس لینڈ مارک عمارت پر حکومت پاکستان کے کرتا دھرتا افراد کی لاپروائی اور ہوٹل منجمنٹ کی بد نیتی کی وجہ سے ہوٹل میلنز آف ڈالر کا بینک مقروض ہوچکاہے۔اس ہوٹل میں ایک رات کیلئے کمرے کا کرایہ 300 سے 500 ڈالر تھا اب لاتینی امریکہ کے امیگرنٹ باشندے رہائش پذیر ہیں ۔

سو سال مکمل ہو جانے کے بعد اب یہ ہوٹل چند روز بعد نیو یارک سٹی لینڈ مارک کمیشن کی تحویل میں چلا جائے گا جس کے بعد PIA اس عمارت میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے گی ۔پی آئی اے نے اس ہوٹل کو 1979 میں لیز پر اور 1999 میں تقریبا 40 میلن میں خریدا ۔

اس ہوٹل نے 500 ملازمین یونین کو 66 میلن ڈالر ادا کرنے ہیں ۔اس کے علاوہ میلیز آف ڈالر نیو یارک سٹی کا پراپرٹی ٹیکس اور بنکوں کا قرض بھی واجب الادا ہے ۔اس تاریخی ہوٹل کے قیمتی اثاثے ، ہوٹل کا قیمتی سامان ، فرنیچر ، کلاک ، شینڈل ، باتھ روم ، کی قیمتی اشیاء کو بری طرح برباد کر دیا گیا ہے ۔ ہوٹل کے اطراف میں کوڑے کے ڈھیر، بے گھر اور نشے کےعادی لوگوں کی آماجگاہ بن چکاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں