وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 25 خوارج ہلاک ،11 زخمی

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام سمیت 25 خوارج مارے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر کے ضلع وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام سمیت پچیس خوارج مارے گئے جبکہ گیارہ خوارج زخمی ہوگئے.آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز سے ان تنظیموں سے وابستہ افراد کو بڑے دھچکے لگے ہیں۔ترجمان نے کہا 20 اگست سے کئے جانے والے ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب آپریشنز کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں