وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام پر منتقل

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) — آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سڑک بہہ جانے کے باعث رتی گلی بیس کیمپ میں محصور ہونے والے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق شدید بارش اور سیلاب سے ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک بہہ گئی تھی، جس کے باعث رتی گلی جھیل کی جانب جانے والے سیاح پھنس گئے تھے۔

ریسکیو آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا اور دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر مکمل ہوا، جس میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 98 گاڑیاں اور تمام پھنسے ہوئے سیاح محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے۔

ایس ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ موسم اور زمینی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں