واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ کا کرسمس پیغام، سیاسی مخالفین پر طنز

واشنگٹن(نامہ نگار)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سیاسی مخالفین پر طنز کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب کو کرسمس کی مبارک ہو، امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام انتہا پسند اور بائیں بازو کے گندے لوگوں کو بھی کرسمس مبارک۔

انہوں نے کہا کہ اب امریکا میں نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مرد اور نہ ہی کمزور قانون ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اب امریکا میں ریکارڈ اسٹاک مارکیٹ، اکاؤنٹس اور دہائیوں کی کم ترین جرائم کی شرح موجود ہے، جبکہ محصولات نے امریکا کو کھربوں ڈالر کی ترقی اور خوشحالی دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی اب تک کی سب سے مضبوط ہے اور امریکا کو ایک بار پھر ہمیشہ سے کہیں زیادہ عزت دی جا رہی ہے۔