واشنگٹن (سی بی ایس، امریکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ چار یا پانچ ہفتے جاری رہے گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔

