واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)بھارت کے ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں کی طرف سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیاگیا.بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور خالصتان کے نعرے لگائے۔
خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے سکھو مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے اور وہ ون دن دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارت سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کا سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔

