واشنگٹن:جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا

واشنگٹن (ایجنسیاں)سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کیلئےمکمل منصوبہ بندی نہیں کی، اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکا کی ناقص منصوبہ بندی کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر آگ برسانے کی دھمکی دی اور کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئےچین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی جنگی جہاز بھیجیں گے۔