واشنگٹن:ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ہونیوالی ہلاکتوں کی صحیح تعداد اگلے چوبیس گھنٹوں میں سامنے آ جائیگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، کسی نے تعداد کم بتائی ہے اور کسی نے زیادہ، تاہم امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اصل صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ایرانی مظاہرین کے لیے ’’مدد آ رہی ہے‘‘ کے بیان کے بارے میں سوال پر صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود ہی اس کا مطلب سمجھنا ہوگا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ ایرانی مظاہرین کے لیے ایک پیغام میں بھی کہہ چکے ہیں کہ مدد آ رہی ہے۔