واشنگٹن: امریکی سائبر چیف نے حساس دستاویزات چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کردیں

واشنگٹن( این ڈی ٹی وی) امریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے بھارتی نژاد عبوری سربراہ مدھو گوتمکلا نے حساس سرکاری فائلیں چیٹ جی پی ٹی کے عوامی ورژن پر اپ لوڈ کردیں جس پر محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں تشویش پیدا ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اپ لوڈ کی گئی فائلیں خفیہ نہیں تھیں تاہم انہیں”صرف دفتری استعمال”کیلئے حساس قرار دیا گیا تھا۔خبر میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے بعد ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کیلئےاندرونی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اس وقت دیگر ملازمین کیلئےمحدود تھا۔رپورٹ کے مطابق گوتمکلا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اے آئی ٹول استعمال کرنے کی خصوصی اجازت حاصل کی تھی۔