واشنگٹن: حکومت چلنے کے دروازے کھل گئے: اسپیکر مائیک جانسن

واشنگٹن (ایجنسیز) امریکی سینیٹ میں 40 روزہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئےقانون سازی کی ابتدائی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ “قانون سازی کے حق میں ووٹنگ سے حکومت چلنے کے دروازے کھل گئے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ وہ ایوان نمائندگان میں بل کی جلد از جلد منظوری چاہتے ہیں تاکہ حکومتی بندش کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔ ان کے مطابق”سالانہ اخراجاتی بل کی حتمی منظوری ابھی ایوان نمائندگان سے ہونا باقی ہے۔”بل کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے قانون نافذ العمل ہو جائے گا۔

امریکا میں 41 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں وفاقی ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں جبکہ خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر بری طرح متاثر ہے۔ذرائع کے مطابق، اگر بل اگلے ہفتے ایوان سے منظور ہو جاتا ہے تو سرکاری دفاتر مرحلہ وار کھولنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں