واشنگٹن(ایجنسیاں)رواں ہفتے واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کی سعودی اور اسرائیلی حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے پینٹاگون حکام سے منگل اور بدھ کو ایران کے معاملے پر بات چیت کی۔
اسی دوران سعودی وزیر دفاع بھی واشنگٹن میں موجود تھے اور ایران کے معاملے پر امریکی حکام سے بات کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

