والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹرمپ جونیئر

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اپنے زخمی والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انکے والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 78 برس کے ڈونلڈ ٹرمپ کے چار دیگر بچوں، ایریک، ایوانکا، ٹیفانی اور بیرون کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں