وجے سیتھوپتی پریس میٹ کے دوران جذباتی ہوگئے

بھارت کے باصلاحیت اداکار وجے سیتھوپتی فلم مہاراجا کی پریس میٹ کے دوران جذباتی ہوگئے۔

تامل اسٹار وجے سیتھوپتی بھارت سمیت دنیا بھر میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ ٹیلنٹ سے بھرپور اداکار ہیں، جو لاکھوں فلم بینوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔

اسٹار اداکار اپنے متنوع کرداروں کے باعث سنیما کے پردے پر زیادہ پسند کیے جاتے ہیں، ان کی اگلی فلم مہاراجا ہے، جو وجے سیتھوپتی کے مداحوں کے متاثر کرنے کےلیے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 جون کو وجے سیتھوپتی کی فلم مہاراجا ریلیز ہورہی ہے، جو اداکار کی 50ویں فلم ہے، جس کی پروموشن میں وہ مصروف ہیں۔

فلم مہاراجا کی کاسٹ نے چنئی میں 9 جون پریس میٹ کی، اس موقع پر وجے سیتھوپتی نے فلم کے ہدایت کار نیتلن سوامی ناتھن کے ساتھ اپنی 50ویں فلم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلمی سفر کے دوران کامیابی اور ناکامی کا تناسب برابر ہے، میرے انداز میں یہی درست تبصرہ ہے۔

وجے سیتھوپتی اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک کئی فلموں کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دیے گئے چیک باؤنس ہوئے، میری تنخواہ روکے جانے سمیت کئی معاملات ہوئے، فلم نگری کا حصہ بننے سے پہلے میں نے اکاؤنٹنٹ کی نوکری کی۔

اداکار نے کہا کہ دبئی میں ملازمت ملنے کے بعد میں نے سوچا کہ اب تو زندگی بدل جائے گی، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، مجھے اپنی فیملی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

اپنا تبصرہ لکھیں