وجے پور:بھارتی ایجنسیز کا ایک اور کشمیری نوجوان کو قتل

وجے پور، مقبوضہ جموں و کشمیر (کشمیر میڈیا سروس)قابض بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایک اور کشمیری نوجوان خالد شریف بٹ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ نوجوان کی مسخ شدہ لاش وجے پور سے ملی۔

سوگوار خاندان نے واقعے پر شدید احتجاج کیا، جبکہ حریت رہنما عبدالحمید نے خالد بٹ کے قتل کی سخت مذمت کی۔ حریت رہنما کے مطابق نوجوان کو بھارتی ایجنسیز نے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران وہ شہید ہوا۔