بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی اداکار علی رحمان کو ان کے ڈرامے کے ڈائیلاگ پر منہ توڑ جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ودیا بالن کو بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ مانا جاتا ہے جو اپنے لُکس سے زیادہ اپنی اداکاری پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور یہی لوگوں کے دلوں میں ان کی منفرد پہچان کی وجہ بن چکا ہے۔ودیا بالن اکثر و بیشتر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مزاحیہ رِیلز شیئر کرتی رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سرخ ساڑھی میں ملبوس ہوکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی اور پاکستانی ڈرامہ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کروالیا۔اداکارہ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ علی رحمان اور سارا علی خان کے ڈرامے ‘لاپتہ’ کے ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتی نظر آئیں۔ویڈیو میں پہلے علی رحمان کی آواز سنائی دی کہ ‘ میں لاپتہ ہوا اور تم نے شادی کرلی’ جس پر ودیا بالن نے سارا علی خان کی آڈیو پر لپ سنک کی کہ ‘میں نے انتظار کیا تھا’۔اس کے بعد علی رحمان کا ڈائیلاگ سنائی دیا کہ ‘صبر تو نہیں کیا تھا ناں’ جس پر ودیا بالن نے غصے والے چہرے کے تاثرات بنائے اور ایک اور آڈیو پر لپ سنک کی جو بھوجپوری زبان میں تھی۔اداکارہ کہتی سنائی دیں کہ ‘تو تورے چکر میں بڑھیا ہو جائی’ یعنی ‘ تو کیا تمھاری وجہ سے بوڑھی ہوجاتی’۔ودیا بالن نے اس ویڈیو کے کیپشن میں سارا علی خان کا ڈائیلاگ ‘ میں نے انتظار کیا تھا’ لکھا۔سوشل میڈیا پر ودیا بالن کا علی رحمان اور سارا علی خان کے ڈرامے کے سین کو نیا رنگ دے کر سنجیدہ سین کو مزاحیہ بنا دیا جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈراما ‘لاپتہ’ سال 2021 میں نشر ہوا جس کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days