ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی پلیئرز کی فتوحات جاری

ورلڈ جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی پلیئر حذیفہ ابراہیم اور عبداللّٰہ نواز نے راؤنڈ آف 64 کے میچز بھی جیت لیے ہیں۔

حمزہ خان نے اسپین کے اوریول سالویا رپول کو تین۔صفر سے ہرا دیا، حمزہ کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 3-11 رہا۔

دوسری طرف حذیفہ ابراہیم نے جنوبی افریقا کے کونرایرل کو 5-11، 6-11 اور 8-11 سے ہرایا جبکہ عبداللّٰہ نواز نے برازیل کے لوکاس ینگ کارلسن 0-11، 7-11 اور 4-11 سے ہرایا۔

پاکستان کے تینوں کھلاڑی راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئے ہیں، اس مرحلے کے میچز آج رات گئے کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں