مسی ساگا، اونٹاریو (اشرف خان لودھی سے)انتہائی متوقع ورلڈ ٹی-10 ویمنز سیریز اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ 30 اگست سے 1 ستمبر 2025 تک ڈین ول پارک، میساگا میں منعقد ہوگی۔
اس تیز رفتار اور دلکش ایونٹ کو سابق چیف ایگزیکٹو کرکٹ کینیڈا اتل اہوجا نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کے مرکزی اسپانسر شو فن (SHOFUN) ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ایک بار پھر ہنر، رفتار اور حکمتِ عملی کو یکجا کرتے ہوئے شائقین کو شاندار تفریح فراہم کرے گا۔
“ہائی پرفارمنس فیلڈنگ کیمپ”
ایونٹ کا آغاز 30 اگست 2025 کو ایک خصوصی ہائی پرفارمنس فیلڈنگ کیمپ سے ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک نکھارنے اور فیلڈنگ کی مہارت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
یہ کیمپ دیویش شنکر کے تصور سے ترتیب دیا گیا ہے جبکہ اسے سابق کینیڈین کرکٹر اور او سی اے کے ہیڈ کوچ ڈیرک پیریرا اور برامپٹن مائنر لیگ کے بیس بال کوچز کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا، جن کی قیادت محمد شیخ (صدر، ٹورنٹو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن) کریں گے۔
“سنسنی خیز مقابلے”
31 اگست (اتوار) اور 1 ستمبر (پیر) کو ٹیمیں زبردست ٹی-10 میچز میں آمنے سامنے ہوں گی، جو شائقین کیلئےبھرپور تفریح اور جوش و خروش سے بھرے لمحات لائیں گے۔
سیریز کے کیوریٹر اتل اہوجا نے کہا“ورلڈ ٹی-10 صرف ایک کھیل نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے، صلاحیت دکھانے اور خواتین کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہنے کا پلیٹ فارم ہے۔ دوسرا سیزن مزید بڑا، تیز تر اور توانائی سے بھرپور ہوگا، جو شائقین کو مزید کا متلاشی چھوڑ دے گا۔”
“ایونٹ کی تفصیلات”
30 اگست 2025: فیلڈنگ کیمپ (سب کیلئےمفت) – صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک
31 اگست 2025: چار ٹی-10 میچز – صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک
“1 ستمبر 2025”
دو ٹی-10 میچز – صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک
ورلڈ ٹی-10 فائنل – دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک
“ٹی-10 (ویمنز سیریز) کی ایوارڈز تقریب سہ پہر 3 بجےڈین ول پارک، مسی ساگامیںہوگی جس کے مین سپانسر شو فن (SHOFUN) ہیں .

