ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز جیت کر قوم کو جیت کا تحفہ دینگے:یونس خان

برمنگھم:پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں ہار کر قوم کو مایوس کیا۔ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز جیت کر قوم کو جیت کا تحفہ دینگے،کپتان یونس خان،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق نے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 سے قبل نیٹ پر ایک ساتھ بیٹنگ پریکٹس کی۔یہ جوڑی مقابلے میں پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کر رہی ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت یونس کر رہے ہیں جس میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں