ورلڈ کپ میں شکست، پاکستانی کھلاڑی وطن واپسی کے لیے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شکست کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 6 کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے، وہ کچھ دن امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی 19 جون کی صبح براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے، کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی ہے۔

پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست کا سامنا رہا، قومی ٹیم امریکا سے اپ سیٹ شکست کے بعد بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں