ورلڈ کپ کوالیفائروارم اپ میچز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

لاہور:پاکستان کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرآئی سی سی کوالیفائرٹورنامنٹ کے وارم اپ مقابلوں کی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ویمنز نے 189 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 35، 42 اور 24 رنز دے کر 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں