وزیراعظم شہباز شریف سینٹرل لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، طیارے نے لوٹن ائرپورٹ پر لینڈ کیا ،شہباز شریف لوٹن ائرپورٹ سے سنٹرل لندن اپنی رہائش گاہ پہنچ گئےہیں.وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ائیر پورٹ سے پولیس کے خصوصی پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا.شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کے بعد 23 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے.وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی عملے نے نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا .وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تقریبا ایک گھنٹے بعد وسطی لندن میں واقع اپنی رہائش گا پہنچیں گے.توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی رہائش گا پہنچ کر میڈیا کو پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریف کریں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں