وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے

لندن (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وطن واپسی کیلئے اپنی رہائش گاہ سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور دیگر عہدے دار وزیراعظم کو الوداع کہنے کیلئےایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ہفتہ کو لندن پہنچے تھے۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نے مختلف پاکستانی وفود سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں منعقدہ اہم اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سرکردہ پاکستانی شخصیات اور صحافیوں سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں ملکی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں