وزیراعظم کاایک ماہ میں ترسیلات زر4 ارب ڈالر پہنچانے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارتشکر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ میں ترسیلات زر کا4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے. مارچ 2025 میں ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تشکرکااظہارکیاہے.

مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں. وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے.

وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے.انہوں نے کہاترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے.

وزیراعظم نے مزیدکہاسمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں.سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے.حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں