وزیرِاعظم ٹروڈو کی قیادت میں فینٹینائل بحران اور امریکی ٹیرف کے خلاف اہم اقدامات

برامپٹن، اونٹاریو(نمائندہ خصوصی) ایم پی سونیا سدھو، رکنِ پارلیمنٹ برائے برامپٹن ساؤتھ نے گزشتہ ہفتے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈا کے صوبائی وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے حوالے سے اہم اپڈیٹس شیئر کیں۔

اس میٹنگ میں کینیڈا-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا،فینٹینیل بحران سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو تیز کرنا جیسے دو کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.یہ تبادلہ خیال دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور عوامی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے وفاقی وزراء اور کینیڈا کے فینٹینائل زار، کیون بروسیو کے ساتھ مل کر فینٹینائل کے خاتمے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔فینٹینائل کے خلاف حکومتی حکمتِ عملی کے حوالے سے وزیرِ برائے پبلک سیفٹی، ڈیوڈ جے میکگنٹی نے کینیڈا کے بارڈر پلان پر ہونے والی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالی، جس میں سرحدی چیک پوائنٹس پر جدید نگرانی اور روک تھام کے اقدامات اور تین علاقائی انفورسمنٹ مراکز کا قیام شامل ہیں.

ایم پی سونیا سدھو نے ان حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا “فینٹینائل کے خلاف جنگ ہمارے معاشرے، خاص طور پر برامپٹن کی حفاظت اور بہتری کیلئےانتہائی اہم ہے۔ وفاقی حکومت کی یہ جامع حکمت عملی، صوبائی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون میں، ہمارے شہریوں کو اس مہلک مواد سے بچانے میں مدد دے گی۔”

امریکی ٹیرف کے خلاف یکجہتی کیلئے اجلاس میں امریکی حکومت کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر ممکنہ ٹیرف کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم ٹروڈو اور تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ نے متفقہ طور پر ٹیرف فری تجارت کی حمایت کی اور ان غیر منصفانہ تجارتی پابندیوں کی مخالفت کی۔

ایم پی سونیا سدھو نے مزید کہا “کینیڈا اور امریکہ کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہماری معیشت اور روزگار کے مواقع کے فروغ کیلئےنہایت ضروری ہیں۔ ہمیں ان تعلقات کو محفوظ رکھنے کیلئےہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔”

کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئےایم پی سدھو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام حکومتی سطحوں پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں گی تاکہ برامپٹن کو محفوظ اور خوشحال رکھا جا سکے۔”ہم سب مل کر کینیڈین معیشت اور روزگار کے مواقع کو لاحق خطرات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں