اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات سہولت اسکیم (EFS) کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.اجلاس میں برآمدات سہولت اسکیم (EFS) کو مؤثر بنانے اور برآمدی شعبے کا اس سے استفادہ یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی کی عبوری سفارشات پیش کی گئیں.
وزیرِاعظم نے کہاملکی آمدن میں برآمدات سے اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد پر سہولت کیلئے اس اسکیم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر شعبے کے ماہرین سے مزید مشاورت یقینی بنائی جائے.
وزیرِاعظم نےہدایت جاری کی کہ کمیٹی مزید مشاورت سے عبوری سفارشات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ جلد پیش کرے. آئندہ بجٹ کی تیاری میں صنعتوں اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت اور ان کی تجاویز کو بجٹ شامل کیا جائے.وزیراعظم نے مقامی صنعت کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنائی جانے کی ہدایت بھی کی.
پیداواری لاگت کو کم کرنے اور ملکی برآمدات کی عالمی منڈیوں میں مسابقت کیلئے اس اسکیم کا اجراء کیا گیا تھا. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور برآمدی صنعت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی.

